0
Monday 23 Dec 2024 15:12

حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا، بینکوں سمیت دیگر ادارے بند رہیں گے

حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا، بینکوں سمیت دیگر ادارے بند رہیں گے
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے بدھ کے روز عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ بینک اور دیگر ادارے بھی اس روز بند رہیں گے۔ وفاقی حکومت نے 25 دسمبر کو یوم قائداعظم کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد بینک دولت پاکستان (اسٹیٹ بینک) کی جانب سے بھی 25 دسمبر 2024ء (بروز بدھ) یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینک دولتِ پاکستان 25 دسمبر 2024ء (بروز بدھ) کو یومِ قائدِاعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل کے باعث حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق بند رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 1179958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش