0
Monday 23 Dec 2024 18:31

اجازت ملنے پر جامع مسجد میں ریزرویشن پالیسی کے خلاف احتجاج کرینگے، میرواعظ عمر فاروق

اجازت ملنے پر جامع مسجد میں ریزرویشن پالیسی کے خلاف احتجاج کرینگے، میرواعظ عمر فاروق
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی کی جانب سے ریزرویشن پالیسی تنازع پر سرینگر میں وزیراعلٰی کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کی کال دی گئی تھی۔ جس پر میرواعظ عمر فاروق نے حکام کی اجازت ملنے پر احتجاج میں شامل ہونے پر آمادگی ظاہر کی۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں میرواعظ عمر فاروق نے عمومی میرٹ کے زمرے پر منفی اثر ڈالنے کے لئے موجودہ ریزرویشن سسٹم پر تنقید کی اور اجازت ملنے پر جامع مسجد میں اس مسئلے کو اٹھانے کا وعدہ کیا۔

دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ نے گپکار میں چیف منسٹر عمر عبداللہ کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر پیر کو ہونے والے احتجاج میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ ریزرویشن پالیسی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے، متعدد سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں نے، بشمول پی ڈی پی کے قانون ساز وحید الرحمن پرہ نے طلبہ کی انجمن کے زیر اہتمام احتجاج کی حمایت کی۔ غور طلب ہے کہ سید روح اللہ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ اگر حکومت جموں و کشمیر کے طلبہ اور لوگوں کے اٹھائے گئے مسائل کو حل نہیں کرتی ہے، تو وہ ریزرویشن پالیسی پر نیشنل کانفرنس کی حکومت کے خلاف پُرامن احتجاج کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1179988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش