متعلقہ فائیلیںرپورٹ: تصور حسین شہزاد
دعوت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام عید میلادالنبی (ص) کے حوالے سے جامع مسجد نوری ریلوے سٹیشن سے مرکزی جلوس برآمد ہوا، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کی قیادت رکن مجلس شورٰی دعوت اسلامی یعفور رضا عطاری نے کی، مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ جلوس کے راستوں کو سبز پرچموں سے سجایا گیا تھا، جلوس اکبری گیٹ سے ہوتا ہوا شاہ عالم چوک پہنچا، جس کے بعد اردو بازار سے ہوتا ہوا داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ ادھر برکی گاؤں سے بھی عید میلادالنبیؐ کا جلوس نکالا گیا، جلوس مرکزی راستوں پر گامزن رہا اور کوریاں پنڈ سے ہوتا ہوا بھنگالی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جشن عید میلادالنبیؐ کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اقبال ٹاؤن میں محفل میلاد منعقد ہوئی۔ جس میں صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے تاجر برادری کے ساتھ کیک کاٹا۔ مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ نبی کریم (ص) کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ محفل کے اختتام پر شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ شاہ پور کانجران میں لیگی رہنما سید علی سرور گیلانی کی جانب سے محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ مولانا سید محسن حسن گیلانی نے سیرت النبی (ص) پر خصوصی خطاب کیا۔ مسجد یا رسول اللہ گلشن راوی میں بھی محفل میلاد منعقد ہوئی۔ علمائے کرام و نعت خواں حضرات نے حضور اکرم (ص) کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial