0
Sunday 12 Jan 2025 10:28

"کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کنونشن نظریاتی انتشار پھلانے والوں کے خلاف آخری کیل ثابت ہو گا، سمعیہ ساجد

"کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کنونشن نظریاتی انتشار پھلانے والوں کے خلاف آخری کیل ثابت ہو گا، سمعیہ ساجد
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے زیراہتمام ہونے والے عظیم الشان ''کشمیر بنے گا پاکستان'' کنونشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی۔ کوہالہ اور مضافات کو پاکستان اور کشمیر کے جھنڈوں سے سجا دیا گیا۔ مرکزی چیئرپرسن مسلم کانفرنس خواتین ونگ، چیئرپرسن کشمیر ویمن الرٹ فورم (کواف) سمعیہ ساجد نے کہا ہے کہ 12جنوری کو ہونے والا کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن نظریاتی انتشار پھلانے والوں کے خلاف آخری کیل ثابت ہو گا، مجاہد اول نے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ دے کر 19جولائی کو پیش کی جانے والوں قرارداد کی تجدید کر کے ہماری نسلوں کی آنے والی زندگی کا تعین کیا، ہمارا مشن الحاق پاکستان، تکمیل پاکستان تک جدوجہد جاری رکھیں گے، مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ الحاق کرنا چاہتے ہیں، کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، ان کی قربانیاں رنگ لائیں گی، بھارت تمام تر دباؤ، منفی ہتھکنڈوں اور مظالم کے باوجود بھی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ختم نہیں کر سکا، مسلم کانفرنس تحریک آزادی کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان خود مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کر رہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر کشمیری نوجوان کو شہید کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1183857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش