0
Sunday 12 Jan 2025 11:30

اُمید ہے کہ عمران خان سے نگرانی سے پاک ماحول میں ملاقات ہوگی، علامہ ناصر عباس جعفری

اُمید ہے کہ عمران خان سے نگرانی سے پاک ماحول میں ملاقات ہوگی، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مذاکراتی عمل سے متعلق بانی سے ملاقات پر مذاکراتی کمیٹی رکن علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ اُمید ہے سرویلنس سے پاک ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلی مرتبہ گئے تو ڈیڑھ گھنٹے ملاقات کے لیے انتظار کرتے رہے۔علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ابھی ملاقات ہونا اہم ہے، مناسب جگہ اور وقت ہونا چاہیئے، ملاقات کے لیے اتنا مناسب وقت تو ہو کہ بات مکمل ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو تنگ نظری کے بجائے کشادہ دلی دکھانی چاہیئے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کا آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا آج دن 2 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 1183870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش