0
Sunday 12 Jan 2025 13:12

اپوزیشن اتحاد کیلئے پیش رفت، پی ٹی آئی کا پیر صاحب پگاڑا سے رابطہ

اپوزیشن اتحاد کیلئے پیش رفت، پی ٹی آئی کا پیر صاحب پگاڑا سے رابطہ
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیشرفت، حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر صاحب پگاڑا سید صبغت اللہ شاہ راشدی سے پی ٹی آئی کا رابطہ ہوا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے پیر پگاڑا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینئیر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے۔ پیر پگاڑا نے بانی پی ٹی آئی کیلئے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے پیر پگاڑا اور جی ڈی اے کی قیادت کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ قائدین نے سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم مشارت کی۔ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشاورت پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں مستقبل میں رابطوں کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام دیا، جس پر پیر پگاڑا نے ان کیلئے جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پیر پگاڑا پاکستان کی قابل احترام شخصیت ہیں، پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں اُن کی سیاسی بصیرت اہم ہے، پیر پگاڑا نے اپوزیشن کو قریب لانے میں محمد علی درانی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں باہمی رابطوں کیلئے وہ اپنا کردار مزید بڑھائیں۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے پارٹی قیادت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں میں رابطوں کے حوالے سے محمد علی درانی کی کاوشوں کی تحسین کی۔
خبر کا کوڈ : 1183896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش