0
Sunday 12 Jan 2025 08:08

آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے، بیرسٹر سلطان

آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے، یہاں سے مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لئے ہمیں کمر بستہ ہو جانا چاہیے کیونکہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آئے روز کشمیری عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے اور اس نے کشمیری عوام کو اپنے ہی گھروں میں قید کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق کشمیر ہائوس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ملاقات کے دوران بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کر رہا ہے اور حریت قیادت کو پابند سلاسل کیا ہوا ہے، ایسے حالات میں آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو متفق و متحد ہو کر مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے ملکی و عالمی سطح پر جارحانہ اور موثر انداز میں اپنی آواز بلند کرنا ہو گی۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزادی کے بیس کیمپ سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مسئلہ کشمیر کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر آزاد جموں و کشمیر نے دنیا کے ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جنگ لڑی ہے اور مودی حکومت کے انسانیت سوز اور ناپاک عزائم کا پردہ چاک کیا ہے جس پر پوری کشمیری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 1183845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش