0
Saturday 11 Jan 2025 23:35

امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی کی کوششیں

امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی کی کوششیں
اسلام ٹائمز۔ امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کے خصوصی نمائندے برائے مشرق وسطیٰ اسٹیووٹکوف نے اسرائیل کا دورہ کیا۔ اسٹیو وٹکوف نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی ملاقات کی اور غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنے پر بات چیت کی۔ نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ بات چیت کے بعد نیتن یاہو نے اعلیٰ سطحی مذاکراتی وفد دوحا روانہ کر دیا۔ وفد میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد سربراہ بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1183821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش