0
Monday 6 Jan 2025 20:34

ادویات کی قیمتوں میں سو فیصد تک اضافہ ریکارڈ

ادویات کی قیمتوں میں سو فیصد تک اضافہ ریکارڈ
اسلام ٹائمز۔ مالی سال 25-2024ء کی پہلی ششماہی میں مختلف ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔ کھانسی، الرجی اور درد کشا دواؤں کے نرخوں پر قابو پانا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے چیلنج بن گیا۔ رپورٹ کے مطابق الرجی کا انجکشن 432 روپے سے بڑھ کر 1500 روپے کا ہو گیا، مائیگرین کی درد کشا دوا 390 سے بڑھ کر 900 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث مریض پریشان دکھائی دیتے ہیں، مریضوں نے حکومت سے ادویات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1182766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش