اسلام ٹائمز۔ شمالی شام میں امریکی حمایت یافتہ شامی کرد ملیشیا قسد اور ترکی کے حمایت یافتہ جنگجووں کے درمیان جاری جھڑپوں میں اب تک ایک سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انسانی حقوق کے حوالے کام کرنیوالے شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کرد ملیشیا کے کے پی اور قسد کے سولہ جب کہ ترک کے چوراسی افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تزویراتی اہمیت کے حامل ڈیم تشرین کے نزدیک منبج میں ہونیوالی جھڑپوں ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ لندن سے انسانی حقوق کے لئے شام میں کام کرنے والے ادارے کے مطابق ترکی کی جانب سے زمینی اور فضائی حملوں میں شدت آئی ہے۔
دریائے فرات پر بنائے تشرین ڈیم کیساتھ بجلی پیدا کرنیکی تنصیبات بھی ہیں، حالیہ لڑائیوں میں ڈیم اور ان تزویراتی اہمیت کی حامل تنصیبات کو نقصان کی اطلاعات ہیں۔ ترکی کی جانب سے شامی کرد ملیشیا قسد کو ترکی نے ترک کردوں کی ملیشیا پی کے کے کا حصہ قرار دیکر کالعدم شمار کر رکھا ہے۔ ترک نے حالیہ دنوں میں بھاری توپ خانے کا استعمال جاری رکھا ہوا ہے تاکہ اس اہم ڈیم پر اپنا کنٹرول بنایا جا سکے۔ امریکہ نے 2014 سے دعاش کا مقابلہ کرنیکے بہانے کردوں کے اس شامی گروہ کو مکمل مدد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، تاکہ گیس اور دیگر ذخائر سے مالا مال اس شمالی شام کے علاقے کو اپنے کنٹرول میں رکھا جاسکے۔