0
Monday 6 Jan 2025 21:00

HMPV کوئی نیا وائرس نہیں ہے، بھارتی وزیر صحت

HMPV کوئی نیا وائرس نہیں ہے، بھارتی وزیر صحت
اسلام ٹائمز۔ دنیا ابھی تک کورونا کی وباء سے مکمل طور پر نکل نہیں پائی ہے۔ دریں اثنا چین میں ایک اور نیا HMPV وائرس آ گیا ہے، جو بہت سے ممالک میں آہستہ آہستہ پھیل رہا ہے۔ بھارت میں بھی HMPV وائرس کے کیسز پائے گئے ہیں۔ بھارت میں مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے اس حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔ جے پی نڈا نے HMPV وائرس کے بارے میں کہا کہ HMPV کوئی نیا وائرس نہیں ہے۔ اس کی شناخت پہلی بار 2001ء میں ہوئی تھی اور کئی سالوں سے پوری دنیا میں پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہہ یہ وائرس سانس اور ہوا کے ذریعے پھیلتا ہے، یہ ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے، یہ وائرس سردیوں اور بہار کے ابتدائی مہینوں میں زیادہ پھیلتا ہے۔

جے پی نڈا نے مزید کہا کہ چین میں ایچ ایم پی وی وائرس کے کیسز کی حالیہ رپورٹس کی بنیاد پر وزارت صحت، آئی سی ایم آر اور نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول چین کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک میں بھی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اس وائرس کا نوٹس لیا ہے اور جلد ہی اپنی رپورٹ ملک کے ساتھ شیئر کرے گا۔ جے پی نڈا نے کہا کہ آئی سی ایم آر اور انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس پروگرام کے ساتھ دستیاب سانس کے وائرس کے ملک کے اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیا گیا ہے اور بھارت میں کسی عام سانس کے وائرل انفیکشن میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا ہے۔

وزیر صحت جے پی نڈا نے کہا کہ 4 جنوری کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کی صدارت میں مشترکہ مانیٹرنگ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر صحت نے مزید کہا کہ ملک کے صحت کے نظام اور نگرانی کے نیٹ ورک اس وائرس کے حوالے سے چوکس ہیں، اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ملک کسی بھی ابھرتے ہوئے صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے بلکہ وزارت صحت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 1182759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش