0
Monday 6 Jan 2025 18:28

ہنزہ میں لوڈشیڈنگ کیخلاف چوتھے روز بھی دھرنا

ہنزہ میں لوڈشیڈنگ کیخلاف چوتھے روز بھی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا۔ ہنزہ کے مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے علی آباد میں گزشتہ 4 روز سے دھرنا دے رکھا ہے جس کی وجہ سے قراقرم ہائی وے بھاری ٹریفک کے لیے بند ہے۔ چار روز قبل دئیے گئے دھرنے میں ہنزہ کے عوام کی بڑی تعداد شریک ہے۔ گزشتہ روز مقامی انتظامیہ نے گلگت سے ہنزہ کیلئے بجلی لانے کا اعلان کیا تھا تاہم ڈپٹی کمشنر گلگت نے اس فیصلے کو مسترد کر دیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ اور بھی پیچیدہ ہو گیا ہے۔ دھرنے کی وجہ سے پاک چین تجارت کی سینکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1182741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش