اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام نے پی بی 45 کے پندرہ پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے خلاف 8 جنوری کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ جے یو آئی رہنماء مولانا واسع نے کہا کہ آٹھ جنوری کو صوبے بھر میں گوادر سے چمن تک تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں بند کی جائیں گی۔ 15 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 کے تحت عثمان پرکانی نے 26 سو ووٹ، جبکہ علی مدد جتک نے 256 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ مگر فارم 47 میں علی مدد جتک کو زیادہ ووٹ ملے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے پہیہ جام ہڑتال کے ذریعے احتجاج کا اعلان کیا ہے، تاہم پرسوں کے ہڑتال کے بعد مرکز سے مشاورت کے بعد مرکزی جماعت کی جانب سے پاکستان بھر احتجاج کا اعلان کرے گی۔