0
Tuesday 7 Jan 2025 21:11

ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ٹل پاراچنار روڈ پر 48 چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پولیس چیک پوسٹوں کے لیے درکار فنڈز سے متعلق حکومت کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ محکمہ داخلہ کے پی وفاقی حکومت سے پاراچنار میں ایف آئی اے سائبر ونگ قائم کرنے کی درخواست کرے گا۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ٹل پاراچنار روڈ کی حفاظت کے لیے اسپشل پوسٹس فورس قائم کی جائے گی، جس میں 399 ایکس سروس مینز کو بھرتی کیا جائے گا۔ 

محکمہ داخلہ کی دستاویزات کے مطابق کرم میں تمام بنکرز کا خاتمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے کیا جائے گا، حکومت کرم کے رہائشیوں سے اسلحہ خریدنے پر غور کرےگی اور کرم میں اسلحہ لائسنس کے جلد اجرا کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کیا جائے گا۔ دستاویزات کے مطابق کرم سے ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں یکم فروری تک اسلحہ جمع کیا جائے گا، اسلحہ کا ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا جب کہ اسلحہ کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کے ذمہ ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1182991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش