0
Wednesday 25 Dec 2024 12:03

قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کی الگ شناخت اور سیاسی روڈ میپ کا تصور دیا، سید مہدی شاہ

قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کی الگ شناخت اور سیاسی روڈ میپ کا تصور دیا، سید مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی مخلصانہ قیادت، انتھک محنت اور کوششوں سے آزاد اور خودمختار ریاست وطن عزیز پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کی الگ شناخت اور سیاسی روڈمیپ کا تصور دیا، بابائے قوم کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ہم آج آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ ہمیں متحد ہو کر قائد اعظم کے نظرئیے پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے اور ترقی کے لیے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہے۔
 
گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی بہترین سیاسی شعور کی وجہ سے مسلمانان پاک و ہند انگریزوں اور ہندو سامراج کے سامنے ڈٹ گئے اور قوت ایمانی کے ذریعے ایک الگ آزاد ریاست کا قیام عمل میں آیا۔ قائد اعظم وطن عزیز پاکستان کے پہلے گورنر جنرل تھے، بحیثیت گورنر جنرل محمد علی جناح نے لاکھوں پناہ گزینوں کی آبادکاری، ملک کی داخلی و خارجی پالیسی، تحفظ اور معاشی ترقی کے لئے جدوجہد کی۔ سید مہدی شاہ نے امید ظاہر کی کہ قوم وطن عزیز پاکستان کی سالمیت، بقاء اور تعمیر و ترقی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں انفرادی اور اجتماعی طور پر بھرپور کردار ادا کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1180347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش