0
Wednesday 25 Dec 2024 23:45

جعلی اسمبلیوں سے عوام کوئی مثبت تبدیلی نہیں دیکھ سکتے، ساجد ترین

جعلی اسمبلیوں سے عوام کوئی مثبت تبدیلی نہیں دیکھ سکتے، ساجد ترین
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جس صوبے میں ایک ڈی سی وزیراعلیٰ سے زیادہ طاقتور ہوں، وہاں حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے بجائے عام شہری کو پریشان کیا جاتا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ساجد ترین نے کہا کہ پولیس اور لیویز بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر طریقے سے کنٹرول کر رہے تھے، لیکن جب سے ایف سی بلوچستان میں لائی گئی حالات مزید بگڑ گئے۔ حکومت وقت عوام کی مسائل اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے امن و امان کے قیام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔ ساجد ترین نے کہا کہ بلوچستان میں سالانہ اربوں روپے امن و امان کے نام پر خرچ کئے جارہے ہیں لیکن عوام کاعدم تحفظ کے شکار ہونے کا احساس لمحہ فکریہ ہے۔ بلوچستان کے عوام کو موجودہ اسمبلیوں یا حکومت پر کوئی اعتماد نہیں ہیں۔ بلوچستان کے عوام جانتے ہیں کہ ان کے ووٹ کی عزت نہیں ہوتی اور وہ جانتے ہیں کہ وہ ان جعلی اسمبلیوں سے کوئی مثبت تبدیلی نہیں دیکھ سکتے۔
خبر کا کوڈ : 1180480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش