0
Wednesday 25 Dec 2024 23:35

ٹرمپ کے نامزد وزیر خارجہ نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے، رچرڈ گرینل

ٹرمپ کے نامزد وزیر خارجہ نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے، رچرڈ گرینل
اسلام ٹائمز۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد وزیرخارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کیا جائے، ان پر ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ڈونلڈ ٹرمپ پر تھے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت کے حامل ملکوں سے مختلف انداز میں ڈیل کیا جاتا ہے۔
 
 انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد وزیرخارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے۔ رچرڈ گرینل نے کہا کہ سابقہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس وقت کے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بہترین تعلقات تھے۔ رچرڈ گرینل کہنا تھا کہ چاہتے ہیں سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کیا جائے، ان پر ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ڈونلڈ ٹرمپ پر تھے۔ ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پیچیدہ گفتگو کی، اصل بات یہی ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کو رہا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1180477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش