0
Wednesday 25 Dec 2024 20:25

فیصلہ میدان میں ہو گا، صیہونی دھمکیوں پر یمن کا دوٹوک جواب

فیصلہ میدان میں ہو گا، صیہونی دھمکیوں پر یمن کا دوٹوک جواب
اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے سربراہ میڈیا سیل نصرالدین عامر نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ کے خلاف جنگ جاری ہے، غاصب صیہونی رژیم کے خلاف ہماری مزاحمتی کارروائیاں نہ صرف جاری رہیں گی بلکه بتدریج شدت بھی اختیار کرتی جائیں گی۔ فلسطینی ای مجلے شہاب کو انٹرویو دیتے ہوئے نصر الدین عامر نے تاکید کی کہ دنیا کو سمجھ لینا چاہیئے کہ ہم غاصب صیہونی رژیم کو نشانہ بنانے کا عمل روک نہیں سکتے درحالیکہ غزہ میں اب بھی نسل کشی جاری ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کا اندرونی محاذ غیر محفوظ رہنا چاہیئے تاکہ اللہ کے فضل سے غزہ کے لوگ محفوظ رہ سکیں۔

سربراہ میڈیا سیل انصاراللہ نے مقبوضہ علاقوں کے خلاف کشیدگی میں یمن کی جانب سے مبینہ اضافے کا جائزہ لینے کے لئے سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس کے انعقاد پر مبنی اسرائیلی درخواست سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قبل ازیں ہم عرب ہونے کی حیثیت سے سلامتی کونسل سے ''ہمیں صیہونی دشمن کے شر سے بچانے کی'' درخواست کیا کرتے تھے لیکن اب جب یمن؛ ایمان، حکمت اور جہاد کے دائرے میں رہ کر قرآن کی راہ پر اللہ تعالی پر بھروسہ کرتے ہوئے حرکت میں آیا ہے تو یہ غاصب صہیونی دشمن ہی ہے جو سلامتی کونسل سے مدد مانگنے پر مجبور ہوا ہے! یمن کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کی مسلسل دھمکیوں کے جواب میں اس یمنی رہنما نے کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جن پر خدا نے لعنت کی ہے اور جو ذلت و مسکنت کا شکار ہوئے ہیں، یمن کو کوئی خطرہ لاحق نہیں کر سکتے؛ وہ یمن کہ جو ایمان، حکمت اور جہاد سے لبریز ہے۔ اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے کھوکھلی دھمکیاں دینے والے غاصب صہیونی حکام کو للکارتے ہوئے کہا کہ اپنی دھمکیوں کو ذرا تھامو اور میدان کو فیصلہ کرنے دو!
خبر کا کوڈ : 1180453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش