0
Wednesday 25 Dec 2024 22:55

پاراچنار کی صورتحال، تحریک انصاف جی بی کے رہنما پروفیسر اجمل کے پی کے حکومت پر برس پڑے

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سانحہ پاراچنار کیخلاف ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی دھرنے شروع ہو گئے ہیں۔ گلگت میں شہید ضمیر عباس چوک پر ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے دھرنے کا آغاز کیا گیا ہے۔ بدھ کی سہ پہر کو شہید ضمیر عباس چوک پر دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر منتظمین نے اعلان کیا کہ جب تک پاراچنار کے مظلومین کی دادرسی نہیں ہوتی دھرنا جاری رہے گا۔ دھرنے میں تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنما پروفیسر اجمل حسین بھی شریک ہوئے جنہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار اور غزہ ایک ہے۔ یہاں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ انہوں نے علی امین گنڈاپور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کم از کم ایک بیان تو دیدیں۔ کیونکہ پاراچنار کی صورتحال کی وجہ سے تحریک انصاف کا مورال گر رہا ہے اور عوام سخت غم و غصّے میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1180470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش