0
Thursday 26 Dec 2024 00:29

سکردو، جے ایس او کی جانب سے طلباء لانگ مارچ کے شرکاء کا استقبال

سکردو، جے ایس او کی جانب سے طلباء لانگ مارچ کے شرکاء کا استقبال
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کی جانب سے گلگت سکردو روڈ کی ناقص تعمیر اور مسلسل حادثات کے خلاف احتجاجی پیدل لانگ مارچ کر کے گلگت سے آنے والے بی ایس ایف کے طلباء کا روندو میں پرتباک استقبال کیا گیا اور احتجاج میں باقاعدہ شرکت کی۔ اس موقع پر رکن ڈویژنل مجلس نظارت علامہ سید احمد علی شاہ موسوی اور علامہ احمد حسین ترابی بھی موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اگر حکومت و ارباب اختیار نے اس شاہراہِ پر ہونے والے حادثات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے اور نقشے کے تحت ٹنل تعمیر کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات نہ کیے تو جے ایس او بلتستان ڈویژن بی ایس ایف کی اس مہم میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے منظم اور بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کے لیے مجبور ہو گی۔ اس اہم مسئلہ کے خلاف بی ایس ایف کی جانب سے شروع ہونے والی آواز قابل تعریف و لائق تحسین ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1180486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش