اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کدر (Kadder) میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔
آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔