0
Wednesday 25 Dec 2024 23:48

فلسطین میں خون کی ہولی ختم کرانے کیلئے دنیا کو پورا زور لگانا ہوگا، وزیر اعظم

فلسطین میں خون کی ہولی ختم کرانے کیلئے دنیا کو پورا زور لگانا ہوگا، وزیر اعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کو مل کر فلسطین میں خون کی ہولی ختم کرانے کے لیے پورا زور لگانا ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں کرسمس کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسیحی برادری کو مذہبی تہوار کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سب کو مل کر دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے، آج کے دن سبق ملتا ہے کہ بھائی چارے کو فروغ دیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج دنیا میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے، ہزاروں فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، دنیا کو مل کر فلسطین میں خون کی ہولی ختم کرانے کے لیے پورا زور لگانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1180481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش