قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کی الگ شناخت اور سیاسی روڈ میپ کا تصور دیا، سید مہدی شاہ
25 Dec 2024 12:03
گورنر گلگت بلتستان نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی مخلصانہ قیادت، انتھک محنت اور کوششوں سے آزاد اور خودمختار ریاست وطن عزیز پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی مخلصانہ قیادت، انتھک محنت اور کوششوں سے آزاد اور خودمختار ریاست وطن عزیز پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کی الگ شناخت اور سیاسی روڈمیپ کا تصور دیا، بابائے قوم کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ہم آج آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ ہمیں متحد ہو کر قائد اعظم کے نظرئیے پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے اور ترقی کے لیے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1180347