0
Tuesday 24 Dec 2024 22:51

کراچی والوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلانے کا انکشاف

کراچی والوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلانے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس نے چھاپے کے دوران 64 کلو مردہ مرغیوں کا گوشت بھی برآمد کرلیا۔ پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر کورنگی کے علاقے 3 نمبر سیکٹر 50 سی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 3 ملزمان روبن مسیح، طالب اور عبدالرحمٰن کو گرفتار کر لیا، جو مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کر رہے تھے۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے خفیہ ٹھکانے سے مردہ مرغیوں کا 64 کلو سے زائد گوشت بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ مردہ مرغیوں کو جمع کرکے مذکورہ مقام پر ان کا گوشت بناتے تھے، جبکہ ملزمان نے کورنگی سمیت دیگر مضافاتی علاقوں میں قائم ہوٹل میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 1180237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش