0
Wednesday 18 Dec 2024 16:55

جنوبی شام میں آبی وسائل اور ڈیموں پر قبضہ کا خطرناک صیہونی منصوبہ

جنوبی شام میں آبی وسائل اور ڈیموں پر قبضہ کا خطرناک صیہونی منصوبہ
اسلام ٹاقئمز۔ شورش زدہ ملک شام میں صیہونی افواج کا ایک حصہ مقبوضہ گولان میں سیدون کے قریب الرقہ ڈیم کے محور سے پیچھے ہٹ گیا اور ان بلندیوں پر تل السقی کی طرف بڑھ گیا۔ خبر رساں ادارے المیادین کے مطابق یہ علاقہ جھیل یرموک اور کنیترا کے جنوبی مضافات تک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کی افواج کا ایک اور حصہ 74ویں بیس اور الرقہ اور طعیم کے درمیان طویل محور پر موجود ہے۔ شام میں قابضین کی پیش قدمی ملک کے جنوب میں آبی وسائل اور ڈیموں پر مرکوز ہے۔ تفصیلات کے مطابق صیہونی قابضین نے قنیطرہ کے مضافات میں واقع طلاق التقلق کی اونچائیوں پر جدید مواصلاتی آلات نصب کر رکھے ہیں۔ یہ علاقہ مقبوضہ مجدل الشمس اور لبنانی سرحدوں کی طرف قابض اسرائیلی فوج کے لئے لاجسٹک راستہ ہے۔ واضح رہے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے صیہونی غاصب افواج نے شام کے مختلف حصوں پر بمباری کے علاوہ ملک کے جنوب کے کچھ حصوں پر بھی قبضہ کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1179041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش