0
Wednesday 25 Dec 2024 02:33

لگتا ہے بانی پی ٹی آئی پر مذاکرات کیلئے دباؤ آیا، قمر زمان کائرہ

لگتا ہے بانی پی ٹی آئی پر مذاکرات کیلئے دباؤ آیا، قمر زمان کائرہ
اسلام ٹائمز۔ راہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے بانی پی ٹی آئی پر دباؤ آیا ہے اب مذاکرات کر رہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا مطالبہ تھا کہ صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تو پہلے ہی مذاکرات کی بات کر رہی تھی، اسلام آباد میں کارکنان کی لاشوں سے متعلق جھوٹ بولا گیا، ملٹری کورٹ اچھی چوائس نہیں، بعض جرائم ایسے ہوتے ہیں جن کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوتا ہے۔ قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو حساس مقامات کو نشانہ بنایا گیا، 9 مئی کوئی چھوٹا جرم نہیں تھا۔
خبر کا کوڈ : 1180285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش