0
Wednesday 25 Dec 2024 02:58
ملک کو ابتر معاشی صورتحال کا سامنا ہے

چودھری شجاعت کا ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فورم تشکیل دینے کا مطالبہ

پارہ چنار میں قتل و غارت کی وجہ سے حالات کشیدہ ہیں
چودھری شجاعت کا ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فورم تشکیل دینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم پاکستان چودھری شجاعت حسین نے ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری طور پر ایک فورم تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔ سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ فوراً ایک فورم تشکیل دیا جائے جو ملک اور عوام کو درپیش مسائل کا فوری حل نکالے، صدر یا وزیراعظم فورم کی سربراہی کریں، عسکری قیادت اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس کا حصہ بنایا جائے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ فورم باہمی مشاورت سے ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تجاویز مرتب کرے، اس وقت ملک کو بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ملک میں دہشت گردی میں اضافہ اور اس کے نتیجے میں جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ابتر معاشی صورتحال کا سامنا ہے، پارہ چنار میں قتل و غارت کی وجہ سے حالات کشیدہ ہیں، ملک میں مہنگائی عروج پر اور توانائی کا بحران ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے، مسائل کے حل کے لئے تمام فریقین کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے تا کہ مسائل کا حل نکالا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1180287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش