اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف احمد اویس نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ ہے، ہم ملک میں رول آف لا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے، ملک میں آئین بے معنی ہونا خطرناک صورتحال ہے، ہم تو 2018ء سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔ احمد اویس کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ شرپسند واقعات میں ملوث انہیں سزا دیں، مگر ملٹری کورٹ حل نہیں، کیا ملٹری کورٹ قانون کے مطابق بنی ہے۔؟ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے کہا سویلین کا ٹرائل نہیں ہوسکتا۔