0
Wednesday 25 Dec 2024 11:01

کوئٹہ، پاراچنار میں جاری دھرنے کی حمایت میں دھرنے کی تیاریاں

کوئٹہ، پاراچنار میں جاری دھرنے کی حمایت میں دھرنے کی تیاریاں
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں جاری دھرنے کی حمایت میں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی احتجاجی دھرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ مجلس علماء مکتب اہلبیت کے رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کا کہنا ہے کہ پاراچنار کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے کوئٹہ میں بھی دھرنے کا آغاز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام بھی پورے ملک کے عوام کے شانہ بشانہ پاراچنار کے سلسلے میں دھرنے دیں گے۔ عوام کو دھرنے کے لئے تیار رہنے کی کال دی ہے۔ واضح رہے کہ پاراچنار کے محاصرے کو 75 روز سے زائد دن گزر چکے ہیں۔ پاراچنار میں احتجاجی دھرنے کے آغاز کے بعد ملک کے دیگر شہروں میں بھی عوام سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1180331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش