0
Wednesday 25 Dec 2024 02:24

عمران خان دور میں سویلین کے ملٹری ٹرائل ہوئے، اب حرام قرار دیئے جا رہے، عقیل ملک

عمران خان دور میں سویلین کے ملٹری ٹرائل ہوئے، اب حرام قرار دیئے جا رہے، عقیل ملک
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں سویلین کے ملٹری ٹرائل ہوئے، اب ملٹری ٹرائل کو حرام قرار دیا جارہا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹرعقیل ملک نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا مذاکرات نہیں کریں گے، 2 جنوری کو پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی پابندیوں سے متعلق وزیراعظم کا واضح بیان آچکا ہے، جی ایس پی پلس کے حوالے سے دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1180284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش