0
Wednesday 25 Dec 2024 02:44

مجبوری میں دونوں سائیڈ سے مذاکرات ہو رہے ہیں، جاوید لطیف

مجبوری میں دونوں سائیڈ سے مذاکرات ہو رہے ہیں، جاوید لطیف
اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ نون میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مجبوری میں دونوں سائیڈ سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹ سے عام ورکرز کو سزا ہوئی، اگر مذاکرات ہونے تھے تو عام ورکرز کے لیے کیوں نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مانتا ہوں عالمی قوتوں کا دباؤ ہے، مجبوری میں دونوں سائیڈ سے مذاکرات ہو رہے ہیں، مذاکرات کے حق میں ہوں، 9 مئی، 26 نومبرکی پہلے معافی مانگنی چاہیے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کسی کی مقبولیت پر بحث نہیں کرنا چاہتا، کیا مقبولیت اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ اداروں پرحملہ کردیں۔؟ عالمی مالیاتی ادارے اپنا مفاد دیکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ساڑھے 3 سال سی پیک بند رکھا۔ راہنما مسلم لیگ نون کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے اداروں میں بیٹھے لوگ دباؤ لے رہے ہیں، سول عدالتوں سے گڈ ٹو سی یو کہا جائے گا تو پھر ملٹری کورٹ ہی آپشن ہے۔
خبر کا کوڈ : 1180286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش