0
Wednesday 25 Dec 2024 03:55

ہمیں ایران کیساتھ اپنے تعلقات پر فخر ہے، قطر

ہمیں ایران کیساتھ اپنے تعلقات پر فخر ہے، قطر
اسلام ٹائمز۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ماجد بن محمد الانصاری" نے کہا کہ دوحہ، تہران کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات پر افتخار کرتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر ماجد الانصاری نے کہا کہ قطر اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تعلقات اصولی اور مستحکم ہیں۔ دونوں ممالک خطے میں گیس کے بعض منصبوں پر مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی واقعات پر ہمارے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔ ہمیں ایران کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر ہے۔ انہوں نے قطر اور روس کے درمیان روابط پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جس پر انہوں نے کہا کہ ماسکو کے ساتھ ہمارے مثبت تعلقات ہیں۔

ماجد الانصاری نے کہا کہ ہم جنگ کی وجہ سے اپنے خاندان سے بچھڑنے والے بچوں کو ملانے کے لئے روس اور یوکرائن کے درمیان ثالثی کروا رہے ہیں۔ انہوں نے گولان ہائٹس پر صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے اسرائیلی منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ قطر نے ایک بیان کے ذریعے اس منصوبے کی سختی سے مذمت کی۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری صیہونی رژیم کے اشتعال انگیز اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اخلاقی و انسانی ذمے داری ہے کہ شامی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کو روکنے کے لئے تل ابیب پر دباو بڑھائیں۔
خبر کا کوڈ : 1180291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش