0
Monday 23 Dec 2024 20:08

سویلینز کا ملٹری ٹرائل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، شیخ وقاص اکرم

سویلینز کا ملٹری ٹرائل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، شیخ وقاص اکرم
اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے سویلینز کا ملٹری ٹرائل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا ہم سویلینز کے ملٹری ٹرائل کی مذمت کرتے ہیں، سویلینز کا ملٹری ٹرائل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پی ٹی آئی کارکنوں کو ملٹری ٹرائل کے ذریعے سزائیں دی گئیں، حکمران پی ٹی آئی دشمنی میں بہت آگے نکل  گئے ہیں،  سیاسی مخالفین کو ختم کرنے کیلئے عالمی قوانین کی بھی دھجیاں اُڑائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا حکمران ملکی معیشت تباہ کرنے کا موجب بن رہے ہیں، حکمرانوں کی اس روش پر سخت ردعمل  آئے گا، جن کا ملٹری ٹرائل ہوا ہے، ہم انھیں انصاف دلائیں گے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ القادر ٹرسٹ کا فیصلہ کیوں مؤخر کیا گیا، یہ بریت کا کیس ہے، من گھڑت کہانی بنائی گئی ہے، اس کیس میں بانی پی ٹی آئی  صرف ٹرسٹی ہیں، القادر ٹرسٹ کا فیصلہ جلد سنانا چاہئے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا 26 نومبر واقعہ میں ہمارے صرف ایک کارکن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی  گئی، ہمارے شہید کارکن کے رشتہ داروں کو ڈرایا جا رہا ہے، ہماری کارکنوں کی شہادتیں چھپانے کیلئے  مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں، لاشیں بھلائی اور شہادتیں  چھپائی نہیں جا سکتیں، ہمارے کارکنوں کی شہادتیں بڑھ کر 13 ہوگئی ہیں، ہماری مذاکراتی کمیٹی نے دو نکات حکومت کے سامنے رکھ  دیئے ہیں، مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کا بانی سے ملنا ضروری ہے، بانی سے ملاقات ہوگی تو مذاکرات منطقی انجام کو پہنچ پائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1179998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش