0
Sunday 22 Dec 2024 18:58

جب تک یہودی فلسطین میں ہیں، امن قائم نہیں ہو سکتا، عبدالغفور حیدری

دنیا میں جہاں بھی دہشت گردی ہوتی ہے پیچھے امریکا ہوتا ہے، رہنما جے یو آئی
جب تک یہودی فلسطین میں ہیں، امن قائم نہیں ہو سکتا، عبدالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ مرکزی رہنما جے یو آئی (ف) مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ جب تک یہودی فلسطین میں ہیں، تب تک امن قائم نہیں ہو سکتا۔ مولانا عبدالغفورحیدری کا  مسلم ٹاون موڑ لاہور میں فلسطین زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطین انبیا کی سرزمین ہے، فلسطین پر اسرائیل نے سازش کے تحت قبضہ کیا ہوا ہے، فلسطینی مسلسل مزاحمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے، نیتن یاہو نے غزہ کے مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے، امریکا عالمی دہشت گرد ہے، دنیا میں جہاں بھی دہشت گردی ہوتی ہے پیچھے امریکا ہوتا ہے۔

مرکزی رہنما جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ 52 اسلامی ممالک آج تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں کرا سکے، جب تک یہودی فلسطین میں موجود ہیں، تب تک امن قائم نہیں ہو سکتا۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مدارس بل پر ہمارے بھائیوں کو ٹی وی چینل پر لا کر بٹھایا گیا، اگر وہ ہمارے ساتھ آتے ہیں تو بسم اللہ، ادھر جاتے ہیں تو ان کی مرضی، ہمارے موقف کو اتفاق رائے سے تسلیم کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ یوٹرن لیتے ہیں تو پھر اسلام آباد میں انسانوں کا سمندر رخ کرے گا، ان کو ہماری قوت کا پتہ ہے، آج بلوچستان اور خیبرپختونخوا جل رہے ہیں، ملک میں دہشتگردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1179818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش