متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آباد کے امام بارگاہ جی سکس 2 میں پاراچنار کی صورتحال پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ریاستی اداروں کو متوجہ کیا گیا کہ 70 دن سے زائد عرصے سے کرم ایجنسی کا راستہ بند ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، معصوم بچے ادویات نہ ہونے کی وجہ سے مر رہے ہیں، جبکہ حکومت اور ریاستی ادارے ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بند راستوں کو کھولا جائے اور عوام کی مشکلات کو کم کیا جائے، اس موقع پر مختلف مقررین نے خطاب کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial