0
Sunday 22 Dec 2024 22:55

ہم شام میں دہشتگرد گروہوں کو موجودگی کی اجازت نہیں دیں گے، ترکیہ

ہم شام میں دہشتگرد گروہوں کو موجودگی کی اجازت نہیں دیں گے، ترکیہ
اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ "هاکان فیدان" نے آج، دمشق میں باغی گروہ "تحریر الشام" کے سرغنہ "ابو محمد الجولانی" سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ھاکان فیدان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم شامی سرزمین پر دہشت گردوں کو پنپنے کا موقع نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شام کے روشن اور امید افزاء مستقبل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ہم حکومتی انفراسٹرکچر کی بحالی تک شامی عوام کے ساتھ رہیں گے اور انہیں ہر گز اکیلے نہیں چھوڑیں گے۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے محمد الجولانی سے ہوئی ملاقات میں گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے شام میں استحکام اور پناہ گزینوں کی واپسی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ شام میں اقلیتوں کے حامی ایک نظام کے قیام اور ایسے نئے آئین کی ضرورت ہے جو تمام گروہوں کو مذہبی و دینی آزادی دیتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے کئے گئے تمام وعدوں کے پاس کے لئے شام میں ایک داخلی معاہدے کی ضرورت ہے۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ عرب دنیا کو چاہئے کہ وہ شام میں حاکم نئے نظام کے ساتھ تعلقات استوار کریں۔ اب انتظار کا وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام پر عائد تمام پابندیوں کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ نیز نئی حکومت کو اپنے اہداف کی تکمیل کے لئے نئے مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔ ھاکان فیدان نے کہا کہ اسرائیل کو چاہئے کہ وہ شامی عوام کے اتحاد و یگانگت کا احترام کرتے ہوئے اس سرزمین پر اپنی کارروائیاں بند کرے۔ دوسری جانب اس ملاقات کے حوالے سے محمد الجولانی نے کہا کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ کے ساتھ نئی شامی حکومت کی کابینہ اور حکمران افواج کے ہاتھوں میں جدید ہتھیاروں کی خصوصیت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی منطق، انقلاب کی منطق سے مختلف ہے اور ہم حکومت کے کنٹرول سے باہر کسی کو بھی ہتھیار کی موجودگی کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے ترکیہ کو شامی عوام کا دوست ملک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم انقرہ کے ساتھ ایسے اسٹریٹجک تعلقات ایجاد کریں گے جو خطے کے مفاد میں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1179842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش