اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سکردو روڈ پر ٹنل کے لیے طلبا کی مہم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بنگلہ دیش میں طلبا نے ہی حکومت الٹ دی تھی، بی ایس ایف کی طرح دیگر تمام طلبا تنظیموں کو مہم میں حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانان باشعور ہو چکے ہیں، جب یوتھ باشعور ہو تو قومی حقوق پر کوئی ڈاکہ نہیں مار سکتا، ہماری امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہیں، نوجوان تمام میدانوں میں آگے بڑھیں تاکہ روایتی فرسودہ نظام کا خاتمہ ہو۔