0
Friday 20 Dec 2024 20:24
بی جے پی والی نفرت کی سیاست خود بھارتی سیکیولرازم کیلئے شدید خطرہ ہے

بھارت میں اسلامو فوبیا کی لہر کو لیکر سیاسی و سماجی کارکن سید عامر سہیل کا خصوصی انٹرویو

مساجد و مدرسوں کے سروے کے بہانے اصل میں مسلمانوں کے قتل عام کا منصوبہ ہے
متعلقہ فائیلیںبھارت میں اسلامو فوبیا کے تحت مسلمانوں اور مقدسات اسلامی کی توہین، مساجد کو بلڈوزر سے منہدم کرنا اور ہجومی تشدد کے ذریعے بھارتی مسلمانوں کا قتل عام عروج پر ہے، مساجد کو گرا کر وہاں مندروں کی تشکیل عمل میں لائی جاتی ہے، اس تشویشناک صورتحال کو لیکر اسلام ٹائمز کے نمائندے نے وادی کشمیر کے معروف تجزیہ نگار و سیاسی و سماجی کارکن اور ڈسٹریکٹ ڈیویلپمنٹ کونسل کے سابق ممبر سید عامر سہیل سے خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ بھارت بھر میں مساجد اور مسلمانوں کی املاک کو ہندو انتہاء پسندوں کیجانب سے نشانہ بنایا جانا خود بھارت کی سالمیت کیلئے خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت میں مساجد، درگاہوں اور مدرسوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، لیکن اصل میں مسلمانوں کا قتل عام مقصود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ذریعے انجام دی جانیوالی نفرت کی سیاست بھارتی سیکیولرازم اور جمہوریت کیلئے شدید خطرہ ہے۔ انہوں نے اجمیر شریف کی درگاہ کو شیو مندر قرار دینے والی ہندو انتہاء پسندوں کی درخواست پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا. قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1179258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش