0
Sunday 22 Dec 2024 21:58

نئے سال اور کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات بہتر ہونگے، ڈی آئی جی کوئٹہ

نئے سال اور کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات بہتر ہونگے، ڈی آئی جی کوئٹہ
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان پولیس کرسمس اور سال نو کے موقع پر سیکیورٹی کے احسن انتظامات کرے گی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ نے کوئٹہ میں کرسمس اور نئے سال کی آمد کے موقع پر امن و امان کی بحالی سے متعلق ذمہ داران اور مسیحی برادری کے عمائدین سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ ملک میں رہنے والے تمام اقلیتیں محب وطن ہیں۔ انہیں تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ کرسمس مسیحی بھائیوں کا مذہبی تہوار، محبتوں کے فروغ اور پرامن معاشرے کی تشکیل کا پیغام ہے۔ کرسمس اور سال نو کے موقع پر عوام کی جان و مال کے تحفظ اور گرجا گروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ، کوئٹہ کے تمام ڈویژنز کے ایس پیز اور دیگر پولیس آفیسران موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1179836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش