0
Monday 16 Dec 2024 11:51

پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا

پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن گزشتہ ہفتوں سے جاری تیزی کا رجحان غالب ہے اور مارکیٹ کا آغاز 1290 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 115593 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں انڈیکس میں 1499 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس سے 100 انڈیکس مزید بڑھ کر 115800 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پی ایس ایکس نے ریکارڈ تیزی کے نتیجے میں تین نئی بلند ترین سطحیں عبور کرلی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 1178590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش