0
Thursday 19 Dec 2024 22:04

شہباز شریف کی قاہرہ میں ایرانی صدر سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

شہباز شریف کی قاہرہ میں ایرانی صدر سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قاہرہ میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں، دو طرفہ تجارت، معیشت اور دیگر امور پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے سلامتی اور علاقائی روابط کے حوالے سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے برکس کا رکن بننے پر ایران کو مبارکباد دی، پاکستان نے برکس میں رکنیت کیلئے حمایت کی درخواست بھی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 1179291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش