1
Sunday 15 Dec 2024 15:34

سکردو روڈ حادثہ، دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، ڈپٹی کمشنر

سکردو روڈ حادثہ، دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، ڈپٹی کمشنر
اسلام ٹائمز۔ شاہراہ بلتستان پر المناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ تین کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر سکردو عارف احمد کے مطابق جائے حادثہ سے اب تک 2 لاشیں نکالی گئی ہیں، باقی ڈیٹھ باڈیز کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ملوپا کے مقام پر ایف ڈبلیو او کی ایکسویٹر، پولیس جوان، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ روندو کی ٹیم امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، سکردو سے مزید ایک اور ایسکویٹر روانہ ہوئی ہے، جی بی ڈی ایم اے، آرمی اور جی بی سکاؤٹس کی ٹیمیں بھی سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1178470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش