اسلام ٹائمز۔ یونان کشتی حادثہ میں زندہ بچنے والے کم عمر لڑکوں کو مالاکاسا کیمپ منتقل کر دیا گیا۔ تمام پاکستانی لڑکوں نے یونان میں پناہ کی درخواست جمع کرا دی، حادثے میں جاں حق 5 پاکستانیوں کی میتیں آج ایتھنز منتقل کی جائیں گی، ڈیڈ باڈیز کو اگلے ہفتے ایتھنز سے پاکستان روانہ کیا جائے گا۔
یونان کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے کم عمر لڑکوں نےمیڈیا کی ٹیم سے ملاقات کی، دل دہلا دینے والے حادثے کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا، انہوں نے بتایا کہ وہ 55 گھنٹے مسلسل زندگی اور موت کی کشمکش میں رہے، لیبیا سے یونان تک موت کا کھیل آنکھوں سے دیکھا۔ کم عمر بچوں نے مزید کہا کہ نصیحت کرتے ہیں کہ بیرون ممالک جانے کیلئے کبھی بھی غیر قانونی راستہ اختیار نہ کریں۔