1
Sunday 15 Dec 2024 10:04

جامعۃ الرضا اسلام آباد میں طلباء کی امتحانی تیاریاں عروج پر

جامعۃ الرضا اسلام آباد میں طلباء کی امتحانی تیاریاں عروج پر
اسلام ٹائمز۔ جامعۃ الرضا اسلام آباد کے طلباء کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری ہونے کے بعد مدیر مدرسہ مولانا حسنین عباس گردیزی صاحب نے طلباء کی امتحانی تیاری کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعلیم و تربیت کے مسئولین سے امتحانی طریقہ کار اور امتحان منعقد کرانے کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ بھی لی۔ اس کے بعد انہوں طلباء کے ساتھ بھی ایک نشست کی، جس میں طلباء کو امتحان کی اہمیت اور پیپر حل کرنے کے حوالے سے اہم نکات بھی بیان کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دینی طالب علموں کیلئے امتحان کسی نوکری، ملازمت یا ڈگری کے حصول کے بجائے ایک دینی فریضہ ہے۔ اس میں کسی قسم کی سستی، کوتاہی یا نقل کرنے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دینی مدارس تعلیمات اہل بیت (ع) اور مکتب امام جعفر صادق علیہ السلام کا تسلسل ہیں۔ دینی طالب علموں پر معاشرے کی ہدایت و رہنمائی کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، لہذا ہمیں اپنی تمام تر توانائیوں اور ہمت کے ساتھ امتحان کی تیاری کرنی چاہیئے۔ یاد رہے کہ جامعۃ الرضا (ع) میں اس وقت 80 سے زائد طالب علم ہیں، جو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ حسب ضرورت دنیاوی تعلیم کے حصول میں مشغول ہیں۔ اس کے علاؤہ طلباء کی صلاحیتوں کے نکھار کے لئے ادارہ ہذا میں بلاوقفہ مختلف کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ : 1178461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش