0
Thursday 19 Dec 2024 21:58

یمن کیجانب سے اسرائیلی پاور پلانٹس و تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانیکا عندیہ

یمن کیجانب سے اسرائیلی پاور پلانٹس و تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانیکا عندیہ
اسلام ٹائمز۔ یمنی وزارت اطلاعات کے مشیر توفیق الحمیری نے اسرائیلی پاور پلانٹس و تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

یمنی شہری مراکز، پاور پلانٹس، تیل کے ذخائر و بندرگاہ پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے حوالے سے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں توفیق الحمیری نے تاکید کی ہے کہ یمن کے خلاف انجام پانے والی غاصب صیہونی رژیم کی کھلی جارحیت بے جواب نہیں رہے گی اور زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں اور اس جارحیت کا غاصب صیہونی رژیم کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج اب غاصب صیہونی رژیم کے پاور پلانٹس و تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گی۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں توفیق الحمیری کا کہنا تھا کہ یہ جارحیت، غزہ میں اپنے بھائیوں کی حمایت پر مبنی ہمارے راسخ عزم میں مزید اضافہ کرے گی!
خبر کا کوڈ : 1179282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش