0
Friday 13 Dec 2024 21:45

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا الیکشن کمیشن کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا الیکشن کمیشن کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ خرم شیر زمان نے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن کو الیکشن ٹربیونل کا جج تبدیل کرنے سے روکا جائے۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے انتخابی عذرداری کی قانون کے مطابق سماعت کی ہے، الیکشن کمیشن من پسند فیصلے کیلئے جسٹس عدنان اقبال چوہدری کو ہٹانا چاہتا ہے۔ این اے 241 میں دھاندلی کے خرم شیر زمان نے انتخابی عذرداری دائر کر رکھی ہے۔ خرم شیر زمان نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1178155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش