0
Friday 20 Dec 2024 03:43

شہباز شریف D-8 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن روانہ

شہباز شریف D-8 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن روانہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف مصر میں D-8 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن روانہ ہو گئے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف 18 سے 19 دسمبر تک قاہرہ مصر میں منعقد ہونے والے ترقی پذیر 8 ممالک کے 11ویں سربراہی اجلاس میں شركت کے بعد 2 روزہ دورہ مکمل کر کے پاکستان روانہ ہوئے۔ عرب جمہوریہ مصر کے وزیر برائے ہوابازی عزت ماب ڈاکٹر سامح احمد الحنفی اور قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو الوداع کیا۔

وزیر اعظم نے D-8 سربراہی اجلاس اور مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور و خوض کے حوالے سے غزہ اور لبنان میں انسانی بحران اور تعمیر نو کے چیلنجز پر D-8 کے خصوصی سربراہی اجلاس میں اہم خطاب کیا۔ شہباز شریف نے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان سے ملاقات بھی کی، پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 1179318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش