0
Thursday 19 Dec 2024 21:27

یمنی انفراسٹرکچر پر اسرائیلی بمباری کی ایران کیجانب سے شدید مذمت

یمنی انفراسٹرکچر پر اسرائیلی بمباری کی ایران کیجانب سے شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے یمنی بنیادی ڈھانچے پر غاصب صیہونی رژیم کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں اسمعیل بقائی نے صنعا کے پاور پلانٹ، رأس العیسی کے فیول ریزروائر اور الحدیدہ کی بندرگاہ سمیت یمن کے اہم بنیادی ڈھانچے پر ہونے والے غاصب صیہونی رژیم کے ہوائی حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے یمن کے شہری انفراسٹرکچر پر ہونے والے صیہونی حملوں کو بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا اور تاکید کی کہ غاصب صیہونی رژیم کے جرائم امریکہ کی اندھی حمایت کے تحت انجام پا رہے ہیں اور واشنگٹن، تل ابیب پر حکمران مجرم ٹولے کے تمام جرائم میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ یمنی عوام کی باعزت حمایت و یکجہتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری و عالم اسلام کی یہ قانونی و اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم کی جارحیت کو روکیں اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے قانون میں بیان کردہ جرائم، خصوصا جارحیت و جنگی جرائم کے ارتکاب پر اس جعلی و مجرم رژیم کو ہر ممکن سزا دیں۔
خبر کا کوڈ : 1179277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش