فورسز نے لکی مروت میں کارروائی کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں کارروائی کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی رات کو ضلع لکی مروت میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور آپریشن کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جب کہ 9 دسمبر سے خیبر پختونخوا میں اب تک 18 خوارج کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔