شہباز شریف کی قاہرہ میں ایرانی صدر سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت
19 Dec 2024 22:04
اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے برکس کا رکن بننے پر ایران کو مبارکباد دی، پاکستان نے برکس میں رکنیت کیلئے حمایت کی درخواست بھی کی۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قاہرہ میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں، دو طرفہ تجارت، معیشت اور دیگر امور پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے سلامتی اور علاقائی روابط کے حوالے سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے برکس کا رکن بننے پر ایران کو مبارکباد دی، پاکستان نے برکس میں رکنیت کیلئے حمایت کی درخواست بھی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
خبر کا کوڈ: 1179291